طوفان ملٹن: فلوریڈا میں تباہی کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے، امریکی صدر

Oct 12, 2024 | 08:54:AM

(ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے میں کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تخمینہ 50 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے، جہاں طوفان کے اثرات کے ساتھ ساتھ امریکی صدارتی انتخابات پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بائیڈن نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا جرمنی کا دورہ منسوخ کیا ہے، جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے۔ اب وہ فلوریڈا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں کی نگرانی کریں گے۔

فلوریڈا میں طوفان ملٹن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں، اور تفریح گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس طوفان کے باعث 22 لاکھ صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں : شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: اسلام آباد کو سجا دیا گیا

اس المناک واقعے کے نتیجے میں فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ صورت حال نہ صرف مقامی آبادی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے بلکہ اس کے سیاسی اثرات بھی دور رس ثابت ہو سکتے ہیں۔


 

مزیدخبریں