(24 نیوز) پاکستان کا اے آئی (AI ) کی دنیا میں بڑا جھٹکا، ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ چٹکیوں میں غائب, کہاں ملے گی اور قیمت کیا ہے؟ جانیئے۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے سینئر اینکر مناظر علی نے ایک AIسمارٹ چیئر ڈھونڈ نکالی، "اسمارٹ چیئر"، جو نہ صرف آرام دہ ہے بلکہ آپ کی بات بھی مانتی ہے۔سینئر اینکر کا بتانا ہے کہ جب آپ اس چیئر کو ایک مخصوص کمانڈ دیتے ہیں، تو یہ فوراً جواب دیتی ہے، جیسے "آئی ایم ہیئر"۔ آپ اسے مختلف حالتوں میں تبدیل کر سکتے ہیں، جیسے آرام کرنے کے لیے یا کام کرنے کے لیے۔
سنئیر اینکر کے پروگرام میں میاں فرہاد احمد صاحب نے بھی شرکت کی ، جو اس ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کروا رہے ہیں، میاں صاحب نے اس چیئر کی خصوصیات سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعی ایک جادوئی چیئر ہے! یہ نہ صرف آپ کی بات سنتی ہے بلکہ آرام دہ حالت میں آپ کو مساج بھی دیتی ہے۔ آپ اسے کمانڈ دے کر مختلف حالتوں میں تبدیل کر سکتے ہیں، جیسے مکمل کھلی حالت میں، جہاں آپ آرام کر سکتے ہیں۔
اینکر نے سوال کیا کہ میاں صاحب، کیا یہ چیئر عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے؟ اس کی قیمت کیا ہے؟ جس پر فرہاد احمد نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جی ہاں ،یہ چیئر 180,000 روپے میں دستیاب ہے،یہ قیمت اس آرام اور سہولت کے مقابلے میں بہت مناسب ہے جو یہ فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : "لو میرج" میں جو چارم ہے ، "ارینج میرج" میں وہ مزہ نہیں آتا، ڈاکٹر نبیہا کا جملہ وائرل
مناظر علی نے مزید سوال کیا کہ کیا یہ چیئر صحت کے مسائل جیسے پائلز کی بیماری میں بھی مددگار ہے؟جس پر میاں فرہاد نے جواب دیا کہ جی ہاں، اس میں میڈیکیٹیڈ فارم ہے جو آپ کی کمر کی حمایت کرتا ہے اور صحت کی مختلف مسائل میں مدد کرتا ہے۔
جس پر میزبان نے کہا کہ بہت خوب! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے پاکستان میں ایسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے، ہمیں آپ کے تجربات کا انتظار رہے گا۔میاں فرہاد نےاس پر کہا کہ شکریہ، اور ان شاء اللہ ہم مستقبل میں مزید جدید چیئرز بھی پیش کریں گے۔