ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسلز کی جا رہی ہیں:ترجمان اسلام آباد پولیس 

Oct 12, 2024 | 17:26:PM

(احمد منصور) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسلز کی جا رہی ہیں،شہری کو تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق روٹ لگائے جائیں گے،چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں،ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا پکار 15 پر رابطہ کریں،کامیاب ایس سی او کے انعقاد میں ہمارے معاون بنیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آئینی ترمیم کی ان کیمرہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مزیدخبریں