ملک ہر ایک شہری کا ہے، کسی ایک فرد، ادارے یا جماعت کا نہیں: شاہد خاقان عباسی

Oct 12, 2024 | 18:39:PM

 (24نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ملک ہر ایک شہری کا ہے، کسی ایک فرد، ادارے یا جماعت کا نہیں،ہم نے آج بھی وہی خرابیاں دہرائیں جو ماضی کی خرابیاں تھیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پشاور پھولوں کا شہر ہے، 6 سال یہاں گزارے ہیں،مجھے پوچھا جاتا ہے کہ عوام پاکستان کیا ایسا کام کرے گی جو اور سیاسی جماعتیں نہ کر سکیں?میں کہتا ہوں ہم وہ کام نہیں کریں گے جو یہ ساری جماعتیں کرتی رہی ہیں,کونسی جماعت اس ملک کے حالات بہتر کر سکی ہے؟ مجھے جواب دیا جائے,سیاست کرسی کے حصول کا نام بن چکی ہے,یہ ملک ہر ایک شہری کا ہے، کسی ایک فرد، ادارے یا جماعت کا نہیں،ہم نے آج بھی وہی خرابیاں دوہرائیں جو ماضی کی خرابیاں تھیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پختون تحفظ مومنٹ(پی ٹی ایم) سے میرا بھی بنیادی اختلاف ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کے میں ان سے دشمنی پال لوں،جلسہ، احتجاج ہر جماعت کا حق ہے،ایک جماعت احتجاج کرنا چاہے اور آپ نیٹ کاٹ دیں،کنٹینر کھڑے کر دیں،یہ تو جمہوریت نہ ہوئی,انہوں نے کہا کہ 2018 کی آئینی ترمیم میں وعدہ ہوا تھا کے این ایف سی ایوارڈ کا3فیصد حصہ سابق فاٹا میں خرچ کیا جائیگا، اس3فیصد کا10فیصد حصہ بھی خرچ نہیں کیا گیا,آج اس ملک کے صاحب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ نفاق اور خلیج کو دور کریں۔ 

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ  جن کرسیوں پر آپ بیٹھے ہیں یہ آپ کی ذاتی نہیں ہیں، مسائل حل کریں,35 سال سیاست میں ہوگئے، ایک ایک کو جانتا ہوں, میں نے نیک نیتی سے کام کیا، غلطیاں ہوئی ہونگی مانتا ہوں,اسٹیبلشمنٹ بھی اس ملک کا حصہ ہے، فوج سے کسی کا اختلاف نہیں ہو سکتا، آئین کے مطابق ہیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثابت ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے:عظمیٰ بخاری

مزیدخبریں