محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز گردآلود ہواؤں چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگاتاہم خیبرپختونخواہ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے ،اتوار کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر تیز اور گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخو اکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم چترال، دیر میں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی، بدین، کراچی، ٹھٹھہ،سجاول، حیدرآباد اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات اور خصوصی طور پر صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تربت 41،چھور اورلسبیلہ میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ