پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ روڈ بلاک کرنے کے مقدمے سے بری

Oct 12, 2024 | 19:25:PM

(جمال الدین جمالی) لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کو روڈ بلاک کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔

کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کے خلاف روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد نے کیس ک فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کو مقدمہ سے بری کر دیا، عدالت نے ناکافی شہادتوں کے باعث مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹڑ سیف اللہ ابڑو گرفتار

واضح رہے کہ سردار لطیف کھوسہ کے خلاف تھانہ شمالی میں مقدمہ درج تھا، سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کے خلاف سڑک بلاک کرنے ک مقدمہ درج تھا۔

مزیدخبریں