اسلام آباد:ایس سی او کی تیاریاں مکمل،ٹریفک کاڈائیورشن پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسان)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کےاجلاس کی تیاریوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا،وفاقی دارالحکومت کو روشنیوں کا شہر بنا دیا گیا۔
فیض آباد سے راول چوک تک شاہراہ کو کارپٹ کر دیا گیا،سڑک کنارے سرسبز پودوں کی بہار نے ماحول کو انتہائی خوشگوار بنا دیا ،شاہراہ دستور پر رات کے وقت برقی قمقموں اور سبز روشنیوں کا انتظام کیا گیا جبکہ ریڈ زون میں لگے درختوں اور کھجور کے لگے نئے پودوں کو انتہائی دلآویز طریقے سے سجایا دیا گیا۔
غیر ملکی مہمانوں کے بھرپور استقبال کے لیے شہر کی اہم شاہراؤں کو مختلف رنگوں میں رنگ دیا گیا،شہر اقتدار کے فٹ پاتھ اور انڈر پاسز کو بھی رنگ و روغن کر کے نکھار دیا گیا،راول چوک میں مصنوعی گھوڑے اور تانگہ نصب کر کے پاکستان کے ثقافتی رنگ کو اجاگر کردیا گیا،اسلام آباد، سرینہ چوک اور ڈی چوک میں قدرتی اور مصنوعی رنگ برنگ پودوں مناظر کو حسیں کردیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا گیا ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کیجانب سے ڈائیورشن پلان پر مورخہ 14، 15، 16 اکتوبر 2024 کو عمل درآمد ہوگا،ٹریفک ڈرائیورشن پلان پر عملدرآمد کروانے کیلئے 1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے۔
ڈائیورژن پلان کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو ہدایات مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے 9ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک(9) نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی،بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں،راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج، موٹر وے استعمال کریں، کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ استعمال کریں،لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے حضرات روات ، چک بیلی روڈ ، چکری انٹرچینج، موٹروے ، ٹیکسلا استعمال کریں،جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے حضرات ٹیکسلا، موٹر وے ، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔
علاوہ ازیں،زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لئے بند ہو گی،لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج ، موٹر وے استعمال کریں، 14، 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم