سعودی وزیر سرمایہ کاری سے سابق وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات,کاروباری تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Oct 12, 2024 | 21:38:PM
سعودی وزیر سرمایہ کاری سے سابق وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات,کاروباری تعلقات بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی وزیر سرمایہ کاری  خالد بن عبد العزیز الفتح سے سابق وزیر سرمایہ کاری  محمد اظفر احسن نے ملاقات کی اورنجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے سمیت کاروباری تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

 پاکستان کےدورے پر آئے ہوئےسعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفتح سے پاکستان کے سابق وزیر برائے سرمایہ کاری اور نٹ شیل گروپ کے بانی محمد اظفر احسن کی حصوصی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کی نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو باہمی سرمایہ کاری کے لئے تعاون کرنے اتفاق کیا گیا۔ 

 بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، دونوں ملکوں کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے مستقبل کےسٹریٹجک روڈ میپ کی نشاندہی کی گئی، فوڈ سیکیورٹی پر سے متعلق منصوبوں کو انتہائی اہمیت قرار دیا گیا  جس سے استحکام کے علاؤہ خوشحالی میں اضافہ ہوگا،علاقائی استحکام اور پیچیدہ علاقائی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے پیش نظر دونوں رہنماؤں نے مستقل باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیئے پاکستانی سرمایہ کاروں اور بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں کا ایک وفد جلد سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کرے گا۔ جہاں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
 خالد بن عبد العزیز الفتح اور محمد اظفر احسن نے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دو طرفہ خوشحالی میں اضافے پر اتفاق کیا،دونوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مذید فروغ دینے کی پر اتفاق کرتے ہوئے ان شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا جن شعبہ جات میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد:ایس سی او کی تیاریاں مکمل،ٹریفک کاڈائیورشن پلان جاری