کچہری میں جھگڑے کا معاملہ،لیگی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

Oct 12, 2024 | 22:16:PM

(ارشاد قریشی) راولپنڈی کچہری میں جھگڑے  میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس نے ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 500 افراد کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ایم پی اے نعیم اعجاز اور ساتھی کچہری پہنچے،پیشی کے موقع پر ایم پی اے نعیم اعجاز اور دوسرے فریق کے ساتھیوں کے درمیان جھگڑا ہوا،مقدمے میں دہشتگردی سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے سابق صدر نور خان بھابھہ انتقال کر گئے

مزیدخبریں