پریش راول اور راجپال یادو بھی اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں شامل

Sep 12, 2024 | 01:01:AM
پریش راول اور راجپال یادو بھی اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پریش راول, راجپال یادو اور اسرانی بھی اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اور ڈائریکٹر پریادرشن ایک بار پھر ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں اور ان کی نئی فلم ’بھوت بنگلہ‘ 2025 میں ریلیز ہوگی، فلم کامیڈی اور ہارر کا امتزاج ہوگی جسے ایکتا کپور پروڈیوس کر رہی ہیں، فلم میں بالی ووڈ کے نامور کامیڈی فنکار پریش راول، راجپال یادیو اور اسرانی بھی شامل ہو گئے ہیں۔

اکشے کمار اس فلم میں ایک مزاحیہ کردار میں نظر آئیں گے جو کہ پریادرشن کی فلموں میں ان کا مخصوص کردار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور گلوکارہ پاکستانی عرفی جاوید قرار

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2025 کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ 3 اہم خواتین کرداروں کے لیے اداکاراؤں کی تلاش جاری ہے۔