پیٹرول کتنا سستا ہو گا؟اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں انتہائی حد تک گر گئی ہیں جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، انڈسٹری ذرائع کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر پیٹرول 12روپے فی لٹر سستا ہونے کاامکان ہے،اسی طرح ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 12روپے کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدد کریں اور انعام پائیں،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
انڈسٹری ذرائع کامزید کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں گرتی قیمتوں کے باعث مٹی کے تیل کی قیمت 8روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 10روپے لیٹر تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حتمی قیمت 12تا14ستمبر کی عالمی قیمت کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہوگی،ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لئے جانے والے پریمئم میں بھی کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ عرصے کے دوران تین بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔