خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

Sep 12, 2024 | 09:55:AM
خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع یا نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے انعام دینے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کے نام خفیہ رکھیں گے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اس انعامی نظام کیلئے قانونی تحفظ کی فراہمی کے ضوابط کا مقصد اس سلسلے میں آواز اٹھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور یہ کام آخری مراحل میں ہے، شہریوں کی مدد سے ٹیکس چوری اور دھوکا دہی سے نمٹنے کیلئے اقدامات جلد ہی نافذ کئے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی؟