رحیم یار خان :حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جبکہ اس حلقے سے4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ پر حملہ،جمعہ کو دما دم مست قلندر،عمران خان کا کیا پیغام ہے؟بڑا انکشاف
واضح رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔