اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

Sep 12, 2024 | 11:04:AM
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، قانون، سپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، قانون ،الیکشن کمیشن حکام، چیف کمشنر اور ڈی سی اسلام آباد نے شرکت کی، وزرات داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزارت قانون نے حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان :حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے، ترامیم سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، قانون سازی میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنا پڑتے ہیں۔