نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز صبح سویرے ہی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز صبح سویرے ہی ختم کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کرکٹ میچ پر بارش پڑ گئی ۔بارش کے سبب آج بھی سارا دن کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔امپائرز کے مطابق رات بھر بارش رہی۔اب تک 5 دنوں میں 1200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ضرورپڑھیں:پاکستان کو دوبارہ بھی شکست دے سکتے ہیں: پاکستانی نژاد امریکی باؤلر
کل کھیل کا آخری روز ہے اور کل بھی کوئی امکان نہیں ہے کہ میچ ہوسکے۔یوں یہ میچ کل صبح بنا کسی بال کے ختم کردیا جائے گا،ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا 7 بار ہوا ،جب بنا کوئی بال ہوئے ٹیسٹ میچ ختم کیا گیا۔
افغانستان اپنا ہوم ٹیسٹ بھارت میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔دونوں ممالک میں تاریخ کا یہ پہلا ٹیسٹ تھا جو بدقسمتی سے اس حال میں ہے۔