پی ٹی آئی کا کل ہونے والا احتجاج مؤخرکرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کل ہونے والا احتجاج مؤخرکرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ ہو گا، کل کا احتجاج مؤخر کر کے لاہور میں 21 ستمبر کے جلسے پر توجہ دیں گے، ہم نہیں چاہتے ملک میں ٹکراؤ کی سیاست ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپورکی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دےدیا
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، ارکان کو اٹھایا جارہا ہے، سعداللہ بلوچ کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی اٹھایا گیا۔