ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں, ملائشین وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے, ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا, ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے, سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا سفارتی تعلقات کو 75 سال مکمل ، یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا, ملائشین وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے, دورہ پاکستان کے دوران انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے, دورے کے دوران باہمی تجارت, سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی, خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا, دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔