سویڈن اور بیلجیئم کے سفراء نے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر آصف علی زرداری کو سویڈن اور بیلجیئم کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سویڈن اور بیلجیئم کے سفراء نے صدر آصف علی زرداری کو سفارتی اسناد پیش کردیں، سویڈن اور بیلجیئم کے نامزد سفراء نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی، نامزد سفراء کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر مملکت نے سویڈن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
سفراء سے ملاقات کے موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ باہمی سود مند تعاون مزید بہتر بنائیں گے، بیلجیئم پاکستان کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان بیلجیئم کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سویڈن کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں۔