ریحام خان کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پراپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی ٹپہ گانےکی ویڈیو شیئر کردی جووائرل بھی ہوگئی ہے۔
یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔
ریحام خان نے ویڈیوکے کیپشن میں لکھا "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے،اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف آسٹریلوی ماڈل دماغ کی ناکام سرجری کے بعد چل بسیں
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں، کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔