ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل آگیا

Apr 13, 2025 | 11:37:AM
ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہے، فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم،وزیر داخلہ کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار

دوسری طرف وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔