شوبز میں توقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملنے کی خوشی ہے:رباب ہاشم

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان رباب ہاشم نے کہا ہے کہ شوبزمیں مجھے میری سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔
رباب ہاشم نے کہاہے کہ محض 10 سال کی عمر میں نجی ٹی وی سے بچوں کے ایک پروگرام سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 16 سال کی عمرمیں پہلی اسپورٹس میزبان بن گئی۔
اداکارہ نے کہا کہ 12 سال کی عمرمیں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لے لیا تھااور 20 سال کی عمر سے قبل باقاعدہ اداکاری شروع کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ریحام خان کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
رباب ہاشم نے کہا کہ شادیاں طلاق پرختم کرنے کےعمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے لیکن بعض حالات میں طلاق لینا غلط بات نہیں ہوتی۔