مقبول کارٹون سیریز"ٹام اینڈ جیری" کا اے آئی ورژن آ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)" ٹام اینڈ جیری" کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے بنایا گیا نیا ورژن سامنے آگیا۔
اسٹین فورڈ اور NVIDIA کے مشترکہ پروجیکٹ TTT-MLP نے صرف ٹیکسٹ پرامپٹ کی بنیاد پر بنائی گئی اس مختصر ویڈیو میں کارٹون کی اصل روح کو زندہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔
ویڈیو میں ٹام کو نیویارک کے ایک دفتر میں جیری کے ساتھ اسی پرانی چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا ہے، اگرچہ کچھ مناظر بے ربط ضرورہیں، لیکن اینی میشن کا معیار اور بیک گراؤنڈ میوزک اتنا شاندار ہے کہ یہ اصل سیریز کا ہی حصہ محسوس ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر کئی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے اے آئی کی اس کامیابی کو سراہا ہے، جبکہ بہت سے لوگ اب بھی اصل کارٹون بنانے والوں کی محنت کو فوقیت دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اصل ورژن کی بات ہی کچھ اور تھی، اس میں وہ جادو تھا جو اے آئی نہیں لا سکتی۔
اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیا آنے والے وقت میں اے آئی روایتی اینی میشن فنکاروں کی جگہ لے لے گی؟ یا پھر یہ محض ایک نیا ٹول ثابت ہوگی جو فنکاروں کے لیے کام کو آسان بنائے گی؟
یہ بھی پڑھیں:معروف آسٹریلوی ماڈل دماغ کی ناکام سرجری کے بعد چل بسیں
کیاناضرین جلد "ٹام اینڈ جیری "کا مکمل سیزن اے آئی کے ذریعے دیکھ پائیں گے؟ یا پھر شائقین اصل فنکاروں کی محنت کو ہی ترجیح دیں گے؟اس کافیصلہ وقت کرے گا۔