سیمنٹ کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ،مقامی کھپت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر28 فیصد کا اضافہ جبکہ مقامی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے9ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات6532000ٹن ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات 5100000ٹن ریکارڈکی گئی تھیں۔ مارچ میںسیمنٹ کی برآمدات 609000ٹن ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات 608000ٹن ریکارڈکی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:تمام جائیدادوں پر نیا ٹیکس نافذ
رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فروری میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 532000ٹن ریکارڈکیاگیا جومارچ میں بڑھ کر609000ٹن ہوگیا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 27463000ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 29403000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔
مارچ میں ملک میں 2961000ٹن سیمنٹ کی مقامی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جوفروری کے 3068000ٹن کے مقابلہ میں تین فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 3338000ٹن کے مقابلہ میں 11فیصد کم ہے۔