شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں: ربیکا خان کاانکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان ان کے والد کے فین ہیں۔
ربیکاخان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
ربیکا خان اپنی اسٹائلنگ، فیملی وی لاگز اور گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں،انہوں نے انٹرویوکے دوران بتایا کہ میرے والد کاشف خان جو ایک کامیڈین اور اداکار ہیں، ہمیشہ میرے سفر میں بھرپور ساتھ دیتے آئے ہیں۔
انہوں نے اپنے بچپن کی ایک یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو والد کے ساتھ بھارت گئی، وہاں میں نے جانی لیور اور سنجے دت جیسے ستاروں سے ملاقات کی،میرے والد نے بھارت میں ایک کامیڈی شو کیا تھا جو بہت کامیاب ہوا، شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹار ناصرف انہیں جانتے تھے بلکہ انہوں نے خود کہا کہ وہ میرے والد کے فین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مقبول کارٹون سیریز"ٹام اینڈ جیری" کا اے آئی ورژن آ گیا
ربیکاخان نے مزید کہا کہ میرے والد ہمیشہ مجھے گائیڈ کرتے ہیں، ان کی سپورٹ اور تجربے نے میری زندگی اور کیریئر میں بہت مدد کی ہے۔