سپریم کورٹ کیجانب سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکانِ قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

Aug 13, 2024 | 00:37:AM
سپریم کورٹ کیجانب سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکانِ قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ  ن کے 3 ارکانِ قومی اسمبلی عبد الرحمٰن کانجو ، ذوالفقار احمد اور اظہر قیوم ناہرا کی رکنیت بحال کر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی درخواستیں منظور کر لیں، این اے 154 لودھراں، این اے 81 اور این اے 79 گوجرانوالا میں دوبارہ گنتی کا کیس نمٹا دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست تسلیم کرتے ہوئے بحال کر دیا، عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکانِ قومی اسمبلی عبد الرحمٰن کانجو ، ذوالفقار احمد اور اظہر قیوم ناہرا کی رکنیت بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن رانا محمد ارشد کی جیت کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کر دی۔

دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے احکامات جاری کرنے کا اختیاررکھتاہے، کمیشن کو حلقہ این اے 79 گوجرانوالا 1، حلقہ این اے 81 گوجرانوالا 3، حلقہ پی پی 133 ننکانہ صاحب 2 اور حلقہ این اے 154 لودھراں 1 کے لیے دوبارہ  گنتی کیلئے درخواستیں مو صول ہوئیں، الیکشن کمیشن نے ان درخواستوں کو ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کرکے منظور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اساتذہ کیلئے ہفتے اور اتوار کی چھٹی کا فیصلہ

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ درخواستوں کو متاثرہ فریقین نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، لاہور ہائی کورٹ نے متاثرہ فریقین کی رٹ پٹیشنز منظور کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم  قرار دیا، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیاگیا، سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو آئین اور قانون کے مطابق قراردیا، الیکشن کمیشن اختیار رکھتا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائے۔