سری لنکا کی کپتان چماری اتھاپاتھو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار

Aug 13, 2024 | 01:00:AM
سری لنکا کی کپتان چماری اتھاپاتھو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتھاپاتھو نے آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے ناموں کا اعلان کردیا، سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتھاپاتھو نے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جتوایا، سری لنکن ویمن ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کرکٹر نے خود کشی کی، اہلیہ کا انکشاف

چماری اتھاپاتھو نے ایونٹ میں 146.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 304 رنز اسکور کیے جس میں ان کی 119 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔