چوری شدہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران بے قابو،عمارت سے جا ٹکرایا

Aug 13, 2024 | 08:35:AM
چوری شدہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران بے قابو،عمارت سے جا ٹکرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران بے قابو ہوکر عمارت سے جا ٹکرایا، خوفناک حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی، مذکورہ ہیلی کاپٹر چوری کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں پائلٹ موقع ہی پر ہلاک ہوگیا۔

اس خوفناک حادثے کے بعد ہوٹل کے چند حصوں میں آگ لگ گئی، امدادی کارکنان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں ٹھہرے سیکڑوں افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

مقامی وقت کے مطابق رات کے دو بجے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بظاہر طے شدہ کوریڈور سے ہٹ گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا، آسٹریلوی میڈیا نے اطلاع دی کہ ہیلی کاپٹر چوری کیا گیا تھا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھایا اور ملبے سے پائلٹ کی جلی ہوئی لاش ملی جسے شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم ارشد ندیم ، تبدیلی کی نوید ارشد ندیم

 ایکٹنگ چیف سپرنٹنڈنٹ شین ہومز نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر اڑانے والے شخص کے پاس پائلٹ کا لائسنس تھا یا نہیں، یا آیا وہ ناؤٹلس ایوی ایشن کمپنی کے لیے کام کرتا تھا جس کی ملکیت یہ ہیلی کاپٹر تھا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کے پَر ٹوٹ کر دور جا گرے، ایک پَر ہوٹل کے سوئمنگ پول میں بھی گرا جہاں چند افراد موجود تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثے کا وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔