گرج چمک کیساتھ مزیدبارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی، آئمہ خان، فاطمہ خان) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (کل) 14 اگست سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب، بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، 15 اگست سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارشوں کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں آج رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تباسب 73 فیصد ریکارڈکیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بالاکوٹ،بونیر، مردان، مالاکنڈ،مہمند، کرم، خیبر اور باجوڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،شام یا رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے،خیر پور، کشمور،جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادومیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول فی لیٹر کتنا کم ہوگا؟14 اگست سے پہلے بڑی خوشخبری آ گئی
شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کےمطابق شہر کی مجموعی شرح 147ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد لاہورعالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں تیسرے پر آگیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے جبکہ وقفے وقرے سے ہلکی بارش اور بونداباندی کی پیشگوئی کی ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 20 ویں نمبر پر موجود ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 5 ویں نمبر پر آگیا۔