ہونڈا نےمو ٹر سائیکل سی ڈی 70 کیلئے نیا سٹیکر متعارف کروا دیا

Aug 13, 2024 | 10:29:AM
ہونڈا نےمو ٹر سائیکل سی ڈی 70 کیلئے نیا سٹیکر متعارف کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،ہونڈا نےمو ٹر سائیکل سی ڈی 70 کیلئے نیا سٹیکر متعارف کروا دیا۔

ہونڈا سی ڈی 70 اپنی بہترین فیول ایوریج کے باعث پاکستانیوں کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے لیکن حالیہ مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے تاہم اب کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے موٹر سائیکل کا نیا سٹیکر متعارف کروا دیا ہے ، ہونڈا نے موٹر سائیکل انجن اور ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم نئے سٹیکرز متعارف کروائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 14 اگست سے پہلے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

 موٹر سائیکل تین مختلف رنگوں میں صارفین کو فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے جس میں سرخ، سیاہ اور نیلا رنگ شامل ہے ،ہونڈا سی ڈی 70 مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جاری ہے ۔

 کمپنی نے نئے سٹیکرز کے ساتھ موٹر سائیکل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے ،ہونڈا سی ڈی 70 میں 4 سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن دیا گیاہے ۔