نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ

Aug 13, 2024 | 10:34:AM
نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا ۔نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم مینیجر تھے، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر مینیجر اور منصور رانا مینیجر رہے تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس پر وہاب ریاض اور منصور رانا کو ہٹایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ضرورپڑھیں:سری لنکا کی کپتان چماری اتھاپاتھو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کے بعد ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تینوں ٹورز میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ٹیم میں نہیں دیکھی گئی اور شکایات کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔