امیتابھ یا شاہ رخ خان،ارشدندیم اورنیرج چوپڑا کے کردارکےلیے کون فیورٹ؟  

بھارت میں دونوں ایتھلیٹس پر فلم بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں

Aug 13, 2024 | 10:43:AM

(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر بالی وڈمیں پائیوپک بنانے کی باتیں ہورہی ہیں جس کے لیے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کوفیورٹ قراردیاجارہاہے۔ 

ایک  بھارتی میڈیاادارے نے دونوں ایتھلیٹس سے پوچھاہے  کہ اگر ان پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو ایک دوسرے کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں،اس حوالے سے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ لیجنڈری امیتابھ بچن کا جوانی والا روپ ارشد ندیم کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ ارشدندیم امیتابھ کی طرح بلند قامت اور رعب والی شخصیت رکھتا ہے،اس موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کاکہناتھا کہ نیرج چوپڑا کے کردار کے لئے شاہ رخ خان بہتر ہے کیونکہ ان کی بھی نیرج کی طرح کرشماتی شخصیت اور انرجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ودھائیاں، مبارکاں، آپ اس کے مستحق تھے،سونم باجوہ کی ارشدندیم کومبارک باد

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخ ساز تھرو پھینک کرپاکستان کےلیے طلائی تمغہ جیتا ہے۔
 

مزیدخبریں