الیکشن ترمیمی ایکٹ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے کیس سننے سے معذرت کر لی

Aug 13, 2024 | 10:46:AM
الیکشن ترمیمی ایکٹ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے کیس سننے سے معذرت کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے، میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں اس لئے میں آج ہی کیس فائل قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے۔
 یہ بھی پڑھیں: 14 اگست سے پہلے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی