گورنر سندھ کی تبدیلی،ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رابطے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملہ شدت اختیار کرگیا،تینوں طرف سے رابطے جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے ایک دوسرے سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ن گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹا کر نیا گورنر لانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ایم کیو ایم گورنر کی تبدیلی نہیں چاہتی ۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گورنر کی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ایم کیو ایم نےمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے رابطے کیے ہیں ۔ایم کیو ایم کی جانب سے کامران ٹسوری کو گورنر سندھ برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو معاہدہ یاد دلا دیا،معاہدے کے مطابق سندھ میں مسلم لیگ ن کا گورنر ہوگا،مسلم لیگ ن نے اپنی جانب گورنر شپ ایم کیو ایم کے سپرد کی ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری سے تینوں فریقین نے رابطے کیے ہیں۔
ضرورپڑھیں:فیض حمید کے کورٹ مارشل کی وجہ بننے والاٹاپ سٹی کیس ہے کیا ؟
پیپلز پارٹی کی جانب سے کامران ٹسوری کی جگہ کوئی دوسرا گورنر لانے کی تجویز دی گئی ہے،ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا،گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور جاری ہے ،ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کامران ٹسوری ہی گورنر رہیں گے ،گورنر کے لئے ایم کیو ایم سے نئے نام بھی مانگے جا رہے ہیں ۔