اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد دلبرداشتہ ہوگیاہوں، خلیل الرحمن قمر

اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا،خدا سے دعا ہے کہ مجھے ہمت عطا کرے

Aug 13, 2024 | 12:18:PM
 اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد دلبرداشتہ ہوگیاہوں، خلیل الرحمن قمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ میں  اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد دلبرداشتہ ہو گیا ہوں،اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا۔

 خلیل الرحمن قمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ بلھے شاہ بھی ایک ہی تھا ، سعادت حسن منٹو بھی ایک ہی تھا اور خلیل الرحمن قمر بھی ایک ہی ہے، اس قوم کو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا ۔

خلیل الرحمن قمر نے مزید کہا کہ وہ اب سوچ رہے ہیں کہ اس ملک میں مزید رہنا چاہیے یا نہیں، آج تک کبھی اس مٹی اور زمین سے نفرت نہیں ہوئی اور نہ کبھی ایسا سوچاہے،میری  خدا سے دعا ہے کہ ہمت عطا کرے کیونکہ میں اس مٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کوکیاانعام دیا؟

 معروف ڈرامہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ اغواء کاروں نے انہیں 7 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا تھا، انہیں متعدد بار کلمہ پڑھوا کر  گولیاں بھی ماری گئیں، ایک گولی ان کے پاؤں کے قریب گری لیکن انہیں نہیں لگی، شاید گولی چلانے والے نے اپنی مرضی سے درست انداز میں انہیں نشانہ نہیں بنایا۔

 خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگ پس رہے ہیں، ایسے حالات میں ان کے پاس صرف دو ہی چوائسز  ہیں کہ اپنی یا کسی اور کی چمڑی بیچیں۔ ماریہ بی اسلامی اقدار کو بچانے جیسے بڑے مقصد کے لیے کام کررہی ہیں، اس مقصد کے لیے میں  ماریہ بی کے ساتھ کھڑا ہوں۔