سنسنی خیز  ویب سیریز "اسکوئیڈ گیم" کے دوسرے سیزن کا ٹیزر

اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 سیکنڈ پر مشتمل کلپ میں آنے والی قسط کی پہلی جھلک پیش کی ہے

Aug 13, 2024 | 12:35:PM
سنسنی خیز  ویب سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس کی تجسس سے بھرپور سنسنی خیز  ویب سیریز "اسکوئیڈ گیم" کے دوسرے سیزن کا ٹیزر ریلیزہوگیا۔

 اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 سیکنڈ پر مشتمل ایک کلپ جاری کیا ہے جس میں مداحوں کو آنے والی قسط کی پہلی جھلک پیش کی گئی ہے، اس کے علاوہ  پہلے سیزن سے واحد بچ جانے والے "گی ہن" کے کردار میں لی جنگ جے کی بھی واپسی کی تصدیق کی گئی ہے،نیٹ فلکس کی جانب سے تازہ اعلان کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن رواں برس 26 دسمبر کو اسٹریم کیلئے پیش کیا جائے گا، نئے سیزن کے اعلان کے ساتھ  ہی مداحوں  کوتیسرے اورفائنل سیزن کا سرپرائز بھی دے دیا گیا ہے جو 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد دلبرداشتہ ہوگیاہوں، خلیل الرحمن قمر

اپنی منفرد کہانی، تجسس، ڈرامہ اور سماجی ایشوز کی وجہ سے "اسکوئیڈ گیم" ریلیز کے ساتھ ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی اور2021 ء میں اس کا پہلا سیزن ریلیز ہوتے ہی صرف ایک ہفتے کے دوران پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔

یہ ضرورپڑھیں:میگا ایکشن فلم "کنگووا" کا دھماکہ خیز ٹریلر

"اسکوئیڈ گیم" کے نئے سیزن کا آغاز مرکزی کردار جی ہن کے انتقام کے جذبے سے ہوگا جو گیم کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرنے کے مشن پر نکلتا ہے اور خود دوبارہ مہلک ترین گیم کا حصہ بن جاتا ہے۔