(24نیوز)ماہِ اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.97 اور سوئی سدرن کیلئے 3.19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.4038 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی سدرن کی قیمت میں 0.4206 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:14 اگست سے پہلے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت 14.0065 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت 13.5773 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔