انوشکا شرماشادی سے پہلے کس کوپسندکرتی تھی؟ ایک پرانا انٹرویو وائرل

وائرل کلپ میں وہ اداکارر نویر سنگھ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتی نظرآتی ہیں

Aug 13, 2024 | 13:52:PM
 انوشکا شرماشادی سے پہلے کس کوپسندکرتی تھی؟ ایک پرانا انٹرویو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرماکے ایک پرانے انٹرویوکاایک کلپ سوشل میڈیاپروائرل ہواہے جس میں وہ رنویر سنگھ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتی نظرآتی ہیں۔

انوشکا شرما 2010ء میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بالی وڈ فلم " بینڈ باجا بارات  "میں رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، اس فلم  کی ریلیز کے ایک سال بعد بھارتی میزبان سمی گریوال نے ایک انٹرویو  کے دوران  انوشکا شرماسے سوال کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کررہیں؟اس کے جواب میں انوشکا نے  بتایا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ  پسند ہیں لیکن وہ دونوں بہت مختلف انسان ہیں، جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم دونوں دو مختلف لوگ ہیں، ہمارے درمیان ایک مشکل تعلق قائم ہے، ہم ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں، میں سنجیدہ ہوں ، میں رنویر کا سر قلم کرسکتی ہوں، اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی رشتہ قائم ہوا تو ہم زندگی کو  دو  مختلف زاویوں سے دیکھیں گے،اس انٹرویومیں انوشکاشرماکامزیدکہناتھاکہ میں مکمل طور پرimpractical ہوں اور وہ practical  ہے لیکن میں رنویر کو پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ پرکشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو"،نیٹ فلکس کےلئے پہلی پاکستانی اوریجنل ڈرامہ سیریز

انوشکا نےاس انٹرویوکے دوران یہ بھی کہاتھاکہ  ایک اداکار کے ساتھ رشتے میں رہنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے، میں رنویر  میں کشش محسوس کرتی تھی لیکن بس یہ صرف کشش تھی اور میں نے سوچایہ لڑکا اچھا انسان ہے اور یہ بات یہی ختم ہوجائے۔

یہ ضرورپڑھیں:عامر خان اور سنی دیول کی فلم "لاہور1947" کی شوٹنگ مکمل

واضح رہے کہ انوشکاشرمانے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ 2017 میں شادی کی تھی اوران کے اب دو بچے ہیں جبکہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ  2018 میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے  تھے۔