بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال ،سندھ حکومت نے شیخ رشید کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کیخلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، سندھ حکومت نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے غیر قانونی فیصلہ دیاتھا، ہائیکورٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دینا چاہیے تھا، شیخ رشید نے دوران حراست سرکاری ہسپتال میں بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا گفتگو کی تھی، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں، درخواست میں آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ضرورپڑھیں:گورنر سندھ کی تبدیلی،ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رابطے
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 جون کو شیخ رشید کیخلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔