عدنان سمیع خان  کی 9 سال بعدبالی وڈ میں واپسی

بھارتی گلوکار وموسیقار بالی ووڈ کی نئی میوزیکل ہارر فلم "قصور" کی دھنیں بنائیں گے

Aug 13, 2024 | 15:11:PM
عدنان سمیع خان  کی 9 سال بعدبالی وڈ میں واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار وموسیقار عدنان سمیع خان  9 سال کے بعدبالی وڈ میں واپس آرہے ہیں،وہ ایک رومانٹک فلم میں رومانٹک دھنیں تخلیق کریں گے۔

معروف بھارتی گلوکار وموسیقار کی سلمان خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان " میں کلام "بھر دو جھولی" کے بعد 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے اوروہ بالی ووڈ کی نئی میوزیکل ہارر فلم "قصور" کی دھنیں بنائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں عدنان سمیع خان معروف گلوکارہ پائل دیو کے ساتھ جاوید محسن کی میوزیکل ڈائریکشن میں کام کر رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کا دوسرا سپیل اگلے ہفتے ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں لگائے گئے شاہانہ سیٹ سے شروع ہوگا جہاں اس رومانوی گانے کو فلمایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان اور سنی دیول کی فلم "لاہور1947" کی شوٹنگ مکمل

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع خان کے مداح یہ خبر سُن کر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے طویل انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے والی ہیں اوروہ ایک بار پھر سے عدنان سمیع خان کی دھنوں سے محظوظ ہو سکیں گے۔