سماعت سے محروم 28 سالہ دوشیزہ "مس  جنوبی افریقہ" بن گئیں

میں اپنے جیسے تمام لوگوں کو اپنے ناممکن خواب پورا کرنے کی ترغیب دوں گی،میا لی روکس

Aug 13, 2024 | 15:27:PM
سماعت سے محروم 28 سالہ دوشیزہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سماعت سے محروم 28 سالہ دوشیزہ میا لی روکس نے مس  جنوبی افریقہ کا تاج پہن لیا۔

برطانوی خبررساں ادارے "بی بی سی" کی رپورٹ کے مطابق میا لی روکس جب صرف ایک سال کی تھیں تو ڈاکٹروں نےسماعت میں شدید کمی کے بعدسرجری کے ذریعے ان کے سر میں کلیئر ہیئرنگ ایڈ لگا دی تھی ،اس سرجری کے بعد ان کی دو سال تک اسپیچ تھراپی کروائی گئی جس کے بعد وہ بولنے کے قابل ہوئیں۔

28 سالہ ماڈل و مارکیٹنگ مینجر میا لی روکس نے"مس جنوبی افریقہ "کا تاج پہننے کے بعد  کہا کہ میں امید کرتی ہوں  میری یہ کامیابی ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گی جو خود کو باقی دنیا سے الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں،میں اپنے جیسے تمام لوگوں کو اپنے ناممکن خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عدنان سمیع خان کی 9 سال بعدبالی وڈ میں واپسی

میا لی روکس نےتاج پہننے کے بعد مزید کہامیں فخر کے ساتھ کہتی ہوں  میں ایک سماعت سے محروم افریقی خاتون ہوں جو تنہائی کے درد کو اچھی طرح سےسمجھتی ہے۔