ڈائریکٹر سجوئے گھوش کی فلم "کنگ" کررہاہوں، شاہ رخ خان نے تصدیق کردی  

نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر میں ہوگا

Aug 13, 2024 | 15:48:PM
ڈائریکٹر سجوئے گھوش کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ڈائریکٹر سجوئے گھوش کے ساتھ اپنی نئی فلم "کنگ" کی تصدیق کردی۔ 

 لوکارنو فلم فیسٹیول میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی فلم "کنگ" کررہے ہیں  جس کے لئے انہوں نے اپنا کچھ وزن بھی کم کیا ہے،وہ "کنگ"جیسی فلم کے لئے چھ سات سال سے سوچ رہے تھے کیونکہ وہ ایک الگ طرح کی فلم کرنا چاہتے تھے۔

 بالی ووڈ اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے ہدایت کار سجوئے گھوش سے اپنی اس خواہش کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس طرح کی ایک فلم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سماعت سے محروم 28 سالہ دوشیزہ "مس جنوبی افریقہ" بن گئیں

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق "کنگ" کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر میں ہوگاجس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا بھی اداکاری کرتی نظرآئیں گی  جبکہ ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی اس فلم میں اہم کردارکرتے نظر آئیں گے۔