بلوچستان:بولان کے تمام تفریحی مقامات 13اگست سےعارضی بند رکھنے کا حکم

Aug 13, 2024 | 18:33:PM

(24نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ بولان کی تمام تفریحی مقامات 13اگست سے تاحکم ثانی عارضی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے  ضلع بولان  کی تحصیل  مچھ میں شام 6 بجےتا صبح 6 بجے تک مسافر ٹرانسپورٹروں کے سفر پر تاحکم ثانی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ کچھی کے مطابق مچھ  میں مسافر بسوں ویگنوں کے داخلے کی اجازت صرف دن کی اوقات میں ہوگی ، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ :لیاقت بازار کے قریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

مزیدخبریں