سپریم کورٹ: بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر

Aug 13, 2024 | 19:45:PM

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 15 اگست کو بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان 2 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کا جشن آزادی پر بہترین تحفہ

واضح رہے کہ مخلتف صنعتوں نے فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں