معروف بھارتی بزنس مین کیساتھ افیئر کی خبریں، اداکارہ کریتی سینن نے خاموشی توڑ دی

Aug 13, 2024 | 23:04:PM
معروف بھارتی بزنس مین کیساتھ افیئر کی خبریں، اداکارہ کریتی سینن نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ و ماڈل کریتی سنن بھارتی بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں، بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کریتی سنن نے کہا کہ لوگ اکثر خبریں پھیلانے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر منفی باتیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلمی دنیا میں آنے سے قبل جان ابراہم کیا کرتے تھے اور کتنا معاوضہ ملتا تھا؟ اداکار نے رلا دینے والی داستان سنا دی

34 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ان کے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہوتی ہیں تو نہ صرف انہیں مایوسی ہوتی ہے بلکہ وہ خبریں ان کے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہیں، ان کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں اور لوگوں پر ان کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔