(ویب ڈیسک)شادی بیاہ کی تقریبات میں اکثر بدمزگی ہوجاتی ہے مگر ازبکستان میں ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جب دولہے نے سٹیج پر کھڑے دلہن کو تھپڑ ماردیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذبک دُلہن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرا دیا، دلہے سے یہ بات برداشت نہ ہوسکی وہ اسے اپنی بے عزتی سمجھا اور وہیں دلہن کو تھپڑ رسید کردیا،شادی کی روایتی رسم کے تحت جوڑے کو اسٹیج پر کوئی چیز توڑ نے کے لیے دی گئی تھی اور دنوں اپنی کوشش میں مگر تھے۔
اصول کے مطابق دلہا یا دلہن میں سے جو یہ کام پہلے کرتا ہے وہ فاتح ٹھہرتا اور اسے انعام دیا جاتا ہے، ہوا یوں کہ دُلہن یہ مقابلہ جیت گئی اور ساتھ کھڑا دولہا اپنی شکست برداشت نہ کرپایا، اس نے سب کے سامنے اس کے سر پر زوردار تھپڑ رسید کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑا گئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے وہ شرمندہ سی دکھائی دی،ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کی طرف سے ایسے رد عمل پر دلہن کو شدید صدما پہنچا، اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج پر آکر سنبھالا،حیرت انگیز طور پر اپنے اس شرمناک فعل پر دلہے کو کوئی ندامت نہیں ہوئی اور وہ اسٹیج پرایسے کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اور خاموشی سے سامنے دیکھتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی چھٹی سالگرہ، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی رومانوی تصاویر وائرل
خیال رہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے مطابق یہ واقعہ دو سال پرانا ہے جو کہ ازبکستان میں پیش آیا تاہم یہ وہاں پیش آنے والا پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ایک دولہے کی جانب سے اپنی دلہن پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔