(ملک اشرف)انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل میں عمر قید پانے والے 3ملزمان کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے 3ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سزاؤں کیخلاف اپیلیں منظورکر لیں،عدالت نے تینوں ملزمان حسیم عامر،علیم آصف،وسیم بٹری کی اپیلوں کو منظور کیا۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، خصوصی عدالت نے ملزم حسیم احمد، وسیم سندھی اور علیم آصف کو 3,3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کا الاؤنسز کی مد میں تنخواہوں کیساتھ کروڑوں روپے وصولی کا انکشاف