ملک کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ کراچی ملیر، پشاور، حب اور ٹانک کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام بہت مضبوط ہے جس کے ذریعے حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب، سرکاری میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری
وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پولیو کے ہائی رسک ایریاز میں مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہا پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔