کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے سابقہ"بانڈگرل"کوبے گھرکردیا
خوفناک آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے،قابوپانے کی کوششیں جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے معروف برطانوی اداکارہ جین سیمور کے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث اداکارہ کو گھر چھوڑنا پڑگیا۔
73 سالہ اداکارہ نے آگ اور فائر فائٹرز کی آگ بجھانے کی کوششوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔
آگ کی شدت کے باعث اداکارہ کو ہنگامی بنیادوں پر اپنا گھربھی چھوڑنا پڑا، تاہم انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔
جین سیمور نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر گھروں اور شہریوں کو بچانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں تین روزقبل لگنے والی خوفناک آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے، آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکااوربجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جومعاوضہ روکتے ہیں ان کےساتھ دوبارہ کام نہیں کرتی، نادیہ افگن
واضح رہے کہ جین سیمورنے 1973ء میں جیمزبانڈفلم" Live and Let Dieکے علاوہ 1990ء کی دہائی میں امریکی ٹیلی ویژن سیریز Dr. Quinn, Medicine Woman اوراس کے سیکوئلز میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔