عمران اشرف کی سلورسکرین پرواپسی،فلم "کٹر کراچی"کا ٹریلرجاری

ریپر طلحٰہ انجم کی ڈیبیو فلم میں کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے

Dec 13, 2024 | 16:04:PM

(ویب ڈیسک) معروف اداکارعمران اشرف اور طلحٰہ انجم کی نئی فلم "کٹر کراچی"کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔

عمران اشرف ریپر طلحٰہ انجم کی ڈیبیو فلم "کٹر کراچی" میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے،فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کے گرد گھومتی ہے،فلم کے مناظر میں کراچی کی ثقافت کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل"بسمل"میں مومل کے کردارکاتجربہ بہت اچھارہا،شیربانورحمانی

 عمران اشرف اس فلم میں ایک "مافیا باس" کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جو روشنیوں کے شہر پر حکمرانی کے لیے پوری طرح تیار ہے،دوسری طرف طلحٰہ انجم اپنے مقام کے دفاع کے لیے آخری حد تک لڑنے کو تیار دکھائی دیتے ہیں، فلم میں کنزہ ہاشمی کا اندازروایتی کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔

ٹریلر دیکھ کر شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی کہانی کی شدت، کرداروں کی گہرائی اور کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی نے متاثر کیا ہے،یہ 20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

مزیدخبریں