کارگو طیارے میں فنی خرابی،کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(خورشید رحمانی)کراچی ایئر پورٹ پر کارگو طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سےایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی سے ریاض جارہا تھا جس میں کوئی سامان نہیں تھا، ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی کارگو طیارے کا ایک انجن میں فنی خرابی ہوئی،دھماکے کے بعدانجن بند ہو گیا۔
ذرائع نے کہا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی،ایندھن تحلیل کرنے کے لئے طیارہ کو گو راونڈ کرایا گیا، متاثرہ طیارہ بوئنگ 747 ہے،ایک انجن بند کر کے بحفاظت کراچی ایرپورٹ پر لینڈنگ کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے سابقہ"بانڈگرل"کوبے گھرکردیا